16 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد…پیپکو کی طرف سے نجی پاور ہاوسز کو رقم اور تیل نہ ملنے سے متعدد پاور پلانٹس نے بجلی کی فراہمی بند کر دی جس سے شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

ابنا: ملک میں بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے اور وجہ رقم اور تیل کا نہ ہونا ہے۔ جن پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے ان میں ترکی، گلف، حبکو اور کوٹ ادو شامل ہیں۔ جبکہ فیصل آباد، روش،ریشما، شاہدرہ اورینٹ، لال پیر، جاپان اور سیپکول پاور پلانٹس مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔بجلی کی پیداوار کم ہونے سے شارٹ فال میں دو ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار صرف تیرہ ہزار دو سو چالیس میگا واٹ جبکہ طلب اٹھارہ ہزار پینسٹھ میگا واٹ ہے۔ اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداور پانچ ہزار تیس میگا واٹ اور تھرمل ایک ہزار آٹھ سو تیرہ میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار دو سو ستانوے میگا واٹ بجلی حاصل ہو ہو رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت